انکولہ 19 فروری (ایس او نیوز): 14 ماہ کا معصوم بچہ پانی کے ٹب میں گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔ واردات انکولہ میں جمعہ کو پیش آئی۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بچے کے والدین ایک کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔ ننھے بچے کے والد کنٹریکٹشن کمپنی میں سوپر وائزر کی حیثیت سے کام کرتے ہیں تو ماں ایک پرائیویٹ بینک میں ملازمت کرتی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ بچے کی ماں بینک سے کام ختم کر کے جب گھر پہنچی تواس نے یہ سوچ کر کہ ہمیشہ کی طرح اس کا بچہ اپنی دادی کے ساتھ کھیل رہا ہوگا، گھر کے کام کاج میں مصروف ہوگئی۔ تاہم بچہ باتھ روم میں چلا گیا اور پانی کے ٹب میں گر گیا جیسے ہی ماں نے بچے کو ٹب میں گرا ہوا دیکھا اسے فوری اٹھا کر اسپتال لے جایا گیا۔ لیکن تب تک اس کی جان جاچکی تھی۔